مشینری و آلات

دالوں کی ڈرل، سمال ویڈر، ملٹی کراپ تھریشر، مکینیکل ویڈر

سکیم کے اضلاع

سبسڈی سکیم صرف بھکر خوشاب ،لیہ ،جھنگ میانوالی، راجن پور، خانیوال ،چکوال، ڈی جی خان اور بہاولنگر کے لیے ہے۔ دالوں کے کاشتہ رقبہ کی بنیاد پر ضلع کے لیے مشینری کاکو بخصوص ہے جس کی تفصیلات متعلقہ اضلاع سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شامل ہونے کی شرائط

  • کاشتکار 5 تا 25 ایکڑ تک زمین کا مالک، مزارع یا ٹھیکیدار ہواور کم سے کم 50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک بھی ہو۔
  • زرعی رقبہ مشترکہ ملکیت ہونے کی صورت میں خاندان کا صرف ایک ہی فرد سبسڈی سکیم کے لیے درخواست دینے کا اہل ہو گا ۔
  • درخواست گزار ایک یا ایک سے زیادہ زرعی آلات/ مشینری کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
  • اس سکیم کے تحت کاشتکار حاصل کردہ زرعی آلات / مشینری کو 3 سال تک کرایہ پر دوسرے کسانوں کو سہولت دینے کا پابند ہو گا۔
  • قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں 15 دن کے اندرمنظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات ومشینری بک کرانا ضروری ہے۔
  • اس سکیم کے تحت فراہم کردہ زرعی آلات / مشینری کو صرف اور صرف زرعی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
  • زرعی آلات ومشینری کی الاٹمنٹ کے متعلق الاٹمنٹ کمیٹی ناظم اعلی زراعت ( توسیع تطبیقی تحقیق ) پنجاب ، لا ہور کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  •  شناختی کارڈ ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک ، زرعی رقبہ کی فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور 100 روپے اشٹام پیپر پر بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہوگا

شیڈول

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ:    17 جنوری 2022

درخواست کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ:   22 جنوری 2022

قرعہ اندازی کی آخری تاریخ:                  27 جنوری 2022

آلات / مشینری بک کرانےکی آخری تاریخ:   11 فروری 2022

 

مزید معلومات کیلئے ایگریکلچرل ہیلپ لائن 080017000 پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کال کریں۔