fbpx

wrapper

  0092-337-7252474   |     

   
پیر, 07 أكتوير 2019

پیازکی کاشت | اُردو آڈیو کیساتھ

 

پیاز کا شُمار دُنیا کی قدیم ترین سبزیوں میں ہوتا ہے۔ اس مضمون میں پیاز کی کاشت کے اہم موضوعات پنیری منتقلی کا وقت، زمین کی تیاری، طریقہ کاشت، آبپاشی اورکھادوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔   

 پنیری منتقلی وقت

 پیاز کی پنیری کی منتقلی : 

  • پنجاب میں دسمبر سے جنوری تک کی جاتی ہے۔
  • بالائی سندھ میں  دسمبر سے جنوری اور زیریں سندھ میں ستمبر سے اکتوبر تک  کی جاتی ہے۔
  • خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں دسمبر سے جنوری اور پہاڑی علاقوں میں نومبر سے دسمبر تک کی جاتی ہے۔
  • بلوچستان کے  میدانی علاقوں میں ستمبر سے اکتوبر تک کی جاتی ہے(1)۔

 زمین کی تیاری  

پیاز کیلئے اچھے نکاس والی زرخیز بُھربُھری زمین موزوں ہوتی ہے۔ گوبر کی کھاد کا استعمال فصل کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ گوبر کی کھاد پینری منتقل کرنے سے چار ہفتے پہلے کھیت میں ڈال کر کھیت کو پانی لگائیں۔ پھر وتر آنے پر گہرے ہل اور سہاگے سے کھیت کو نرم اور ہموار کر کے چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں اگ آئیں۔ پینری منتقل کرنے سے پہلے کھیت میں دوبارہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔ تاکہ جڑی بوٹیاں بھی ختم ہو جائیں اور کھیت بھی تیار ہو جائے۔ تیار کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ناہموار کھیت میں غیرمتوازن آبپاشی پیداوار کو متاثر کرتی ہے(2)۔

 پنیری طریقہ کاشت 

منتقلی کیلئے پیاز کی پنیری وتر حالت میں اکھاڑیں تاکہ جڑیں نہ ٹوٹنے پائیں۔ پودوں کو پھپھوندی کش زہر میں ڈبو کر کھیلیوں کے دونوں اطراف چار onion-cultivationچار انچ کے فاصلے پر لگائیں۔  پنیری لگانے کے بعد کھیت کو پانی لگائیں۔  سردیوں میں پنیری کی منتقلی سے پہلے کھیت کو پانی لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی(3)۔   

 آبپاشی 

 چھوٹی جڑ والی فصل کی وجہ سے پیاز کی اچھی پیداوار کیلئے متوازن آبپاشی بہت اہم ہے۔ پیاز کی پہلی تین آبپاشیاں ہفتہ وار کریں۔ اس کے بعد آبپاشی موسم کے مطابق کریں۔  

 کھادوں کا استعمال 

پنیری منتقل کرنے سے پہلے کھیت کی تیاری کے وقت زمین میں تین بوریاں سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں۔ پنیری منتقلی کے ایک ماہ بعد آدھی سے ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ اور جب پیاز بننا شروع ہو جایئں تو آدھی سے ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈال کر فصل کو پانی لگائیں۔   

[1] Sabzian, Fuji Fertilizer Company Ltd.

[2] ؒPayaz peadawari technology, Government of Punjab, Pakistan.

[3] http://www.wci.colostate.edu/Assets/pdf/Onion.2004.pdf

وزٹس 851 Last modified on پیر, 07 أكتوير 2019 16:23
ریٹ کریں
(0 votes)
اس کیٹیگری میں شائع ہونے والے مضامین
پیاز: پنیری کی کاشت | اُردو آڈیو کیساتھ »

ہمارے بارے میں

 

PakAgriMarket فراہم کرتا ہے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں زرعی مصنوعات کی مفت تشہیر کے علاوہ جدید کاشتکاری کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔  تاکہ کاشتکار کے نقصان کو کم سے کم اور منافع کو ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔