fbpx

wrapper

  0092-337-7252474   |     

   
اتوار, 06 أكتوير 2019

پیاز: پنیری کی کاشت | اُردو آڈیو کیساتھ

 

پیاز پوری دنیا میں کھائی اور لگائی جانے والی سبزی ہے۔ دُنیا میں سب سے ذیادہ پیاز چین مین کاشت کیا جاتا یے۔ پاکستان میں پیاز کی دو فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ ایک فصل بہار میں اور دوسری خزاں میں کاشت کی جاتی ہے۔ اِس مضمون میں دونوں موسموں کی کاشت کیلئے پیاز کی  پینری کی تیاری کے متعلق بتایا گیا ہے[2,1]۔

پنیری کا وقت کاشت و شرح بیجpyaaz ki kaasht

 اگر پنیری بہار کی فصل کیلئے اُگائی جارہی ہے تو بیج وسط اکتوبر سے نومبر تک بوئیں۔  اور اگر پنیری خزاں کی فصل کیلئے  اُگائی جارہی ہے تو بیج جولائی کے آخری ہفتہ میں بوبوئیں۔ دونوں صورتوں میں ایک ایکڑ کی پنیرٰی تیار کرنے کیلئے تین سے چار کلو بیج اور پانچ سے چھ مرلہ زمین درکار ہوتی یے۔

 زمین کی تیاری

 پیاز کی پنیری کاشت کرنے کیلئے ذرخیز اور پانی جذب کرنے والی زمین موضوع ہوتی ہے۔ پنیری لگانے سے تقریباً دو ماہ پہلے کھیت میں گوبر کی کھاد ڈال کر کھیت کو پانی لگائیں۔ کھاد ایک مرلہ فی من کے حساب سے ڈالیں۔ کھیت میں دو سے تین دفعہ ہل اور سہاگہ چلائیں تاکہ جڑی بوٹیاں اچھی طرح اُگ آئیں۔

طریقہ کاشتpyaaz ka beej

 پیاز کا بیج بونےکیلئے ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح تیار کریں۔ جڑی بوٹیوں کی مکمل تلفی کیلئے ایک سے ذیادہ مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔  زمین کی تیاری کے بعد تین تین میٹر فاصلے کی ایسی پٹڑیاں بنائیں جن کے اطراف میں نالیاں ہوں۔ یہ نالیاں بارش کا زائڈ پانی نکالنے اور آبپاشی کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ اب سات سے آٹھ سینٹی میٹر فاصلے  اور ایک سینٹی میٹرگہری لائنوں میں بیج لگائیں۔ بیج لگانے کے بعد ان لائنوں کو پرالی سے ڈھانپ کر فوارے سے پانی لگائیں[4,3]۔ 

 آبپاشی

پنیری کی آنپاشی حسب ضرورت کریں۔ آنپاشی کیلئے پانی اتنی مقدار میں لگائیں کہ نہ زمین خشک رہے اور نہ ہی اس میں پانی کھڑا ہو۔ پنیرٰی کی منتقلی سے ڈیڑھ ہفتہ پہلے پانی لگانا چھوڑ دیں۔ pyaaz seed cover

پنیری کی حفاظت

  • بیج کاشت کرنے سے پہلے اس کو پھپھوندی کُش زہر ضرور لگائیں تاکہ جڑ اور تنے کی بیماریوں سے بچا جاسکے۔
  • خزاں کی فصل کی پنیری کیلئے بیج کو بوائی کے فوراً بعد سرِکی سے ڈھانپ دیں۔ اس سے زمین نم رہے گی اور بیج کا اُگاؤ اچھا ہوگا۔ جب بیج اُگ آئے تو سرِکی شام کو اُتاریں۔ اس سے پودے میں اگلے دن کی گرمی برداشت کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی اور پودا مرے گا نہی۔
  • خزاں کی فصل کی پنیری کیلئے بیج کو ڈھانپنے کی ضرورت  نہی ہوتی۔ لیکن اگر درجہ حرارت تیس ڈگری سے بڑھ جائے تو بیج کو سرِکی سے ڈھانپ دیں۔ جب بیج اُگنا شروع ہوں تو سرِکی اُتار دیں۔

 

[1] Sardion ke sabzio ke kashat, Dr shahid Nazeer. 

[2] https://ishamba.com/documents/52/Onion_farming.pdf

[3] http://www.farm.eteina.co.ke/documents/ETEINA%20ONIONS%20PLANTING%20GUIDE.pdf

[4] http://smis-ethiopia.org/wp-content/uploads/kpdocs/204%20ORO_Nursery%20management%20participant%20material%20module%201.pdf

 

 

وزٹس 3072 Last modified on اتوار, 06 أكتوير 2019 16:57
ریٹ کریں
(2 votes)
اس کیٹیگری میں شائع ہونے والے مضامین
« پیازکی کاشت | اُردو آڈیو کیساتھ

ہمارے بارے میں

 

PakAgriMarket فراہم کرتا ہے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں زرعی مصنوعات کی مفت تشہیر کے علاوہ جدید کاشتکاری کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔  تاکہ کاشتکار کے نقصان کو کم سے کم اور منافع کو ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔