wrapper

  0092-337-7252474   |     

اتوار, 19 مئی 2019

پھول گوبھی: کاشت اور بیماریاں | اُردو آڈیو کیساتھ

 

پھول گوبھی موسم سرما کی ایک اہم نقدآور فصل ہے۔ پھول گوبھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے سرد مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ فصل پکنے وقت اگر درجہ حرارت بیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔  اس مضمون میں پھول گوبھی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری، کھاد کی مقدار، طریقہ کاشت، آبپاشی اور فصل کی بیماریوں کے معلق بتایا گیا ہے۔  

زمین کی تیاری 

پھول گوبھی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی  زرخیز زمین کا انتخاب کریں۔ ہموار کھیت میں پنیری منتقل کرنے سے چار ہفتے قبل پندرہ سے بیس ٹن فی ایکڑ گوبر کی کھاد ڈال کر کھیت کو پانی لگائیں۔ جڑی بوٹیوں کے اچھی طرح خاتمے کے بعد  فی ایکڑ آدھی بوری یوریا، ایک بوری امونیم سلفیٹ  اور تین بوریاں سپر فاسفیٹ ڈال کر زمین تیار کریں(1)۔ 

طریقہ کاشت اور کھادیں

  پھول گوبھی کی پنیری منتقل کرنے سے قبل کھیت کو ایک ایک کنال کی کیاریوں میں تقسیم کرلیں۔ اب اڑھائی اڑھائی فٹ کے فاصلے پر وٹیں بنائیں۔ پنیری منتقل کرنے سے دو دِن پہلے کھیت کو پانی لگائیں۔ وتر آنے پر بیس بیس انچ کے فاصلے پر پودے لگائیں۔ پودے لگانے کے فوراً بعد کھیت کو پانی لگائیں۔ پنیری منتقل کرنے کے ایک ماہ بعد ایک بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالیں۔  اور اس کے ایک ماہ بعد مزید دو بوریاں امونیم سلفیٹ ڈالیں۔ کھاد ڈالنے کے فوراً  بعد فصل کو پانی ضرور لگائیں۔ کھیت میں جڑی باٹیوں کے خاتمے کیلئے بار بار گوڈی کریں۔   

 آبپاشی 

پھول گوبھی کی اگیتی اقسام کیلئے فصل کو ہر سات دن کے بعد پانی لگائیں۔ جبکہ درمیانی اور پچھیتیی اقسام کو ہر دس سے بارہ دن کے بعد پانی لگائیں۔ موسم اور بارش کی وجہ سے پانی لگانے کا وقفہ کم یا ذیادہ کیا جاسکتا ہے۔ 

پھول گوبھی کی بیماریاں 

پھول گوبھی کی اہم بیماریاں جھلساؤ اوراکھیڑا ہیں(3،2)۔ phool gobhi sarna

جھلساؤ

 اس بیماری میں پودے کے پتوں، تنوں، ڈنڈیوں اور پھل پر بھورے اور ارغوانی رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ نمدار موسم میں اس بیماری کا حملہ شدید ہوتا ہے۔ بیماری سے بچاؤ کیلئے فی کلوگرام بیج کو دو گرام پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں۔

اکھیڑا

 اس بیماری میں پودے اچانک پرمرجھانے لگتے ہیں۔ تنوں کے نچلے حصے گہرے بھورے ہوکر گلنے لگتے ہیں۔ بیماری سے بچاؤ کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں۔ 

[1] http://parc.gov.pk/index.php/en/farmer-section/154-urdu-m/vegetables-m/1098-goobi-ki-kashat

 [2] https://www.agric.wa.gov.au/broccoli/diseases-vegetable-brassicas?page=0%2C1

 [3]  Sardiaon ki sabzion ki kasht, Dr. Shahid Niaz.

 

 

 

وزٹس 543
ریٹ کریں
(1 Vote)
اس کیٹیگری میں شائع ہونے والے مضامین
« پھول گوبھی: پنیری کی تیاری | اُردو آڈیو کیساتھ

اس مضمون کے حوالے سے اپنی راۓ کا اظہار کریں

ہمارے بارے میں

 

PakAgriMarket فراہم کرتا ہے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں زرعی مصنوعات کی مفت تشہیر کے علاوہ جدید کاشتکاری کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔  تاکہ کاشتکار کے نقصان کو کم سے کم اور منافع کو ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔