fbpx

wrapper

  0092-337-7252474   |     

اتوار, 19 مئی 2019

پھول گوبھی: پنیری کی تیاری | اُردو آڈیو کیساتھ

 

پھول گوبھی موسم سرما کی ایک اہم اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں منرلز، نمکیات، فیٹی ایسڈ اور فولک ایسڈ پائے جاتے ہیں [1]۔ پھول گوبھی کا استعمال کینسر، دل کی تکالیف، جوڑوں کے درد اور ذیابیطس کے خطرات کو کم کرتا ہے۔  اس مضمون میں پھول گوبھی کیلئے زمین کی تیاری، بیج کی مقدار، وقت کاشت، طریقہ کاشت اور آبپاشی کے معلق بتایا گیا ہے۔  

زمین کی تیاری و مقدار بیج

پھول گوبھی کی پنیری  زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین میں اُگائی جاتی ہے۔ ایک ایکڑ کی پنیری حاصل کرنے کیلئے اگیتی اقسام کا تقریباً تین پاؤ پھپھوندی کُش زہر لگا بیج اور درمیانی اور پچھیتی اقسام کیلئے تقریباً آدھا کلو پھپھوندی کُش زہر لگا بیج استعمال ہوتا ہے۔ 

اقسام و وقت کاشت

  پھول گوبھی کی اچھی پیداوارکیلئے سازگار موسمی حالات بہت ضروری ہیں۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پھول گوبھی کی چار اقسام کاشت کی جاتیں ہیں۔ ان میں سے دو اقسلم اگیتی، ایک درمیانی اور ایک پچھیتی قسم کہلاتیں ہیں۔ اگیتی اقسام میں پہلی قسم کی پنیری کیلئے بیج کی بوائی مئی کے آخر سے جون کے وسط تک کی جاتی یے۔ جبکہ دوسری قسم کی پنیری کیلئے بیج کی بوائی جولائی کے آغاز سے جولائی کے وسط تک کی جاتی ہے۔ درمیانی اقسام  کی پنیری کیلئے بیج کی بوائی پورا اگست اور پچھیتی اقسام  کی پنیری کیلئے بیج کی بوائی پورا اکتوبر کی جاتی ہے۔  

طریقہ کاشت

پھول گوبھی کی پینری اُگانے کیلئے نامیاتی مادوں سے بھرپور زرخیز زمین استعمال ہوتی ہے۔ ایکphool gobi ایکڑ کی پینری حاصل کرنے کیلئے تقریباً تین مرلہ زمین درکار ہوتی ہے۔ پینری اُگانے والی زمین میں ریت ایک حصہ، گوبر کی کھاد دو حصے اور مٹی تین حصے ہونی چاہیے۔ اس تیار شدہ زمین میں پانچ سے آٹھ انچ اونچی اور تین فٹ چھوڑی کیاریاں بنائیں۔ اب ان کیاریوں میں آدھ انچ گہری لائنوں میں دو انچ کے فاصلے پر پھول گوبھی کا بیج کیرا کریں۔ بیج بونے کے بعد کیاریوں پر دوبارہ ریت، گوبر کی کھاد اور مٹی  کے آمیزے کو باریک تہہ کی صورت میں بکھیر دیں اور فوارے سے ہلکا پانی دیں۔ پنیری عام طور پر پینتیس سے چالیس دنوں میں تیار ہوجاتی ہے۔ 

 آبپاشی 

پھول گوبھی کی پنیری کو صبح شام ٖٖفوارے سے پانی لگایا جاتا یے۔  پانی لگاتے وقت یہ احتیاط کرنی چاہیے کہ زمین میں کرنڈ نہ بنیں۔ 

  

[1] http://parc.gov.pk/index.php/en/farmer-section/154-urdu-m/vegetables-m/1098-goobi-ki-kashat

 

 

 

 

وزٹس 594 Last modified on پیر, 05 اگست 2019 16:10
ریٹ کریں
(0 votes)
اس کیٹیگری میں شائع ہونے والے مضامین
پھول گوبھی: کاشت اور بیماریاں | اُردو آڈیو کیساتھ »

اس مضمون کے حوالے سے اپنی راۓ کا اظہار کریں

ہمارے بارے میں

 

PakAgriMarket فراہم کرتا ہے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں زرعی مصنوعات کی مفت تشہیر کے علاوہ جدید کاشتکاری کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔  تاکہ کاشتکار کے نقصان کو کم سے کم اور منافع کو ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔