fbpx

wrapper

  0092-337-7252474   |     

برسیم

برسیم (9)

تغائیوفنیٹ سپرے چار سو گرام فی ایکڑ سٹیپٹوماِسین دس گرام فی ایکڑ فلڈ کریں
(0 votes)

, محمد رضوان امجد احسان ,گجرات

  برسیم کو پہلا پانی ایک ہفتہ کے بعد لگانا چاہیے۔ اس کے بعد حسب ضرورت فصل کو پانی لگائیں۔ شدید سردی اور کورے کی صورت میں ہر دس دن بعد ہلکا پانی لگائیں۔ اس سے فصل موسم کے منفی اثرات سے بچی رہتی ہے.

(1 Vote)

قاسم رضا شاہ  

  کمزور ، کلر اٹھی یا ہلکی میرا زمینوں میں 25:55:18 کلوگرام این پی کے یا 2 بوری ڈی اے پی ، ایک پوٹاش اور اضافی نائٹروجن فی ایکڑ ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے.

(2 votes)

رانا سعید ناصر، سرگودھا

کلر اٹھی  یا کمزور زمین میں  شرح بیج بڑھا دیں... 

(2 votes)

عدنان الرحمان, ٹوبہ ٹیک سنگھ 

 برسیم کا جراثیمی ٹیکہ ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ (فیصل آباد) میں  دستیاب ہے. 

(2 votes)

خالق، گجرات

اگر کسی کھیت میں برسیم کی کاشت پہلی بار کی جا رہی ہو تو ایسا صحت مند کھیت جہاں پچھلے سال برسیم کاشت کی گئی ہو وہاں کی دوسے پانچ من مٹی فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں۔

(2 votes)

ضمن عارف،راۓوِنڈ

برسیم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے

1: بوائی کے وقت دو بوری ڈی اے پی استعمال کریں۔ کھاد زمین میں گہرائی تک نہ ملائیں کیونکہ پودوں کی جڑیں کم گہری ہوتی ہیں۔

2: زمین کو بوائی سے پہلے اچھی طرح ہموار کریں اور اگر ہو سکے تو لیزر لیولر کا استعمال کریں۔

(1 Vote)

محمد رضوان امجد احسان
گاوں مچھیانہ ضلع گجرات

برسیم کی فصل اکتوبر کے شروع سے وسط اکتوبر تک کاشت  کی جاتی ہے۔بہترین وقت کاشت ١٥ اسو کے بعد ہے. اگیتی کاشت کرنے سے جڑی بوٹیاں خاص طور پر اٹ سٹ اُکنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ اور اگر دیر سے فصل کاشت کی جائے تو کٹائیاں کم حاصل ہوتی ہیں۔ 

ہمارے بارے میں

 

PakAgriMarket فراہم کرتا ہے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں زرعی مصنوعات کی مفت تشہیر کے علاوہ جدید کاشتکاری کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔  تاکہ کاشتکار کے نقصان کو کم سے کم اور منافع کو ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔